
راولپنڈی : تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان کی سپریم کونسل نے علامہ آغا سید حسین مقدسی کو نیا قائد منتخب کرلیا۔ سپریم کونسل کا اجلاس علی مسجد راولپنڈی میں ہوا جس میں آغا سید محمد مرتضی موسوی و آغا سیدعلی روح العباس موسوی سمیت چاروں صوبوں کے صدور آزاد کشمیر گلگت بلتستان اور مرکزی عہدیداران نے شرکت کی۔ اور علامہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی کے انتقال کے بعد ان کے جانشین کا انتخاب عمل میں لایا گیا ہے۔ کونسل کے اراکین نے کثرت رائے سے علامہ آغا سید حسین مقدسی کو جماعت کا نیا سربراہ منتخب کرلیا۔ علامہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی عرصہ 38 سال اس عہدے پر فائض رہے۔ ایام عزا کی وجہ سے نئے قائد کا انتخاب التوا میں رہا۔ علامہ آغا سید حسین مقدسی سے قائم مقام صدر تحریک نفاذ فقہ جعفریہ سید مظہر علی شاہ ایڈوکیٹ نے صدارت کا حلف لیا۔


































