
نیویارک: سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ لبنان میں مکمل جنگ کو ہر صورت روکنا ہوگا۔ لبنان میں مکمل جنگ تباہی کا باعث بنے گی۔ خطرے کے باوجود ہمارے امن دستے موجود رہیں گے۔ ادھر فرانسیسی صدر نے کہا ہے کہ اکیس دن کی عارضی جنگ بندی کیلئے امریکا کیساتھ ملکر کام کررہے ہیں۔ عارضی جنگ بندی سے مذاکرات کا موقع دیا جائے گا۔ پلان جلد سامنے لایا جائے گا۔


































