
بغداد: عراق کی حرکت حزب اللہ النجباء کے سیکرٹری جنرل اکرم الکعبی نے ایک بیان میں واضح کیا ہےکہ عراقی مزاحمت اپنے صیہونی مخالف حملوں میں جدید ترین میزائلوں اور ڈرونز کے استعمال کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ انہوں نے بیروت واقعے میں اسرائیلی حکومت کے "مجرمانہ اقدام” کی مذمت کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ دہشت گردانہ حملوں سے مزاحمت کے عزم کو تقویت دینے کے علاوہ کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ انہوں نےکہا کہ اب تمام اسرائیلی بستیوں کو نشانہ بنائیں گے۔


































