
مکہ : مناسک حج 1445 ہجری بمطابق 2024 کا آغاز ہو چکا ہے۔ وادی منیٰ کی عارضی بستی ’لبیک‘ کی صداؤں سے گونج رہی ہے۔ عازمین آج سارا دن منیٰ میں قیام کریں گے۔ وادی منیٰ دنیا کا وہ واحد خطہ ہے جو سال میں محض چند دنوں کے لیے آباد ہوتا ہے یہاں دنیا کے کونے کونے سے فرزندان اسلام آتے ہیں اور مناسک حج ادا کرتے ہیں۔ عازمین حج وادی منی کی خیمہ بستی میں قیام کریں گے۔ عازمین پانچوں وقت کی نماز منی میں ادا کرنے کے بعد حج کے رکن اعظم وقوف عرفہ کے لیے میدان عرفات روانہ ہو جائیں گے۔


































