
ابوظبی: الجزائر نے متحدہ عرب امارات کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرنے کے بعد اس کیلئے اپنی فضائی حدود بھی بند کردی ہے۔ الجزائر کی وزارتِ خارجہ کے مطابق دونوں ملکوں کے تعلقات بچانے کی تمام کوششیں ناکام ہوچکی ہیں۔
الجزائر نے متحدہ عرب امارات پر مسلسل اشتعال انگیز اور دشمنانہ اقدامات کا الزام عائد کیا ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان اسرائیل سے تعلقات، مغربی صحارا اور افریقہ کے ساحلی خطے سمیت کئی علاقائی معاملات پر شدید اختلافات رہے ہیں۔ سفارتی تعلقات کے بعد الجزائر نے اماراتی طیاروں کے لیے فضائی حدود بھی بند کر دی۔ الجزائر کی وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ اماراتی کمرشل پروازوں کو سال کے آخر تک استثنیٰ دیا جا رہا ہے۔ اماراتی کمرشل پروازوں سے الجزائر کا موجودہ معاہدہ سال کے آخر میں ختم ہو گا۔


































