
بغداد : عراقی فورسز نے عین الاسد چھاؤنی کا انتظام اپنے ہاتھ میں لے لیا ہے۔ فوجی ترجمان یحیی رسول نے بتایا کہ صوبے الانبار میں واقع عین الاسد چھاؤنی میں نیٹو کا کوئی بھی لڑاکا فوجی موجود نہیں ۔ صرف کچھ فوجی موجود ہیں جو عراقی فورسز کی مدد کے لئے مشیر کے طور پر اس چھاؤنی میں ہیں۔ بیرونی جنگی دستوں نے عین الاسد چھاؤنی کو پوری طرح خالی کر دیا ہے اور اپنا اسلحہ، بکتر بند گاڑیاں اور فوجی سازوسامان عراقی فوج کے حوالے کردیا ہے۔ یحیی رسول کا کہنا تھا کہ مشیر کے طور پر موجود غیر ملکی فوجی، عراقی فورسز کی حمایت میں ہیں۔ چھاؤنی کا کنٹرول عراق کی مسلح افواج کے ہاتھ میں ہے۔


































