
ابوظہبی : صیہونی صدر آئزک ہیروزگ کے متحدہ عرب امارات کے پہلے دورے میں شاندار استقبال اور گارڈ آف آنر نے مسلم دنیا کے زخموں پر نمک چھڑک دیا۔ صیہونی صدرنے ولیعہد شیخ محمد بن زائد سے ملاقات بھی کی۔ ملاقات میں متحدہ عرب امارات کی سیکیورٹی صورتحال پر بات کی گئی۔ صیہونی صدر نے یواے ای کی سیکیورٹی کے عزم کااعادہ کیا اور کہا کہ ہم یہاں خطے کے لوگوں کو پوری طرح امن دینے کیلئے اکٹھے ہوئے ہیں،انہوں نے مزید ممالک کو بھی ابراہم معاہدے کو تسلیم کرنے کی دعوت دی۔ صیہونی صدر دبئی کے حکمراں محمد بن راشد المکتوم سے بھی ملاقات کریں گے۔ ایک ماہ قبل صیہونی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ نے بھی متحدہ عرب امارات کا سرکاری دورہ کیا تھا۔


































