
کانپور : بھارت میں مسجدوں کے بعد مسلم آبادیوں میں مندروں کی تلاش کی شرانگیز مہم شروع کردی گئی۔ مسلم علاقوں میں 125 قدیم مندر تلاش کرکے انہیں دوبارہ کھولنے کی مہم کانپور کی میئر اور بی جے پی کی سینئر لیڈر پرمیلا پانڈے نے شروع کی ہے وہ پولیس کے ساتھ ہیلمٹ پہنے مسلم علاقوں میں دندناتی پھررہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہائیوں پہلے علاقہ 100 سے زیادہ مندروں کا گھر تھا۔ ہر دس گھر کے بعد ایک مندر ہوتا تھا۔ آج وہ کہیں نظر نہیں آتے۔ یہاں تک کہ مورتیاں بھی غائب ہیں۔انہوں نے کہا کہ مندر یا تو خستہ حال ہیں یا قبضے میں ہیں۔ مندروں کی تزئین وآرائیش کے بعد وہاں دوبارہ پوجا شروع کرائیں گے۔


































