Sat Oct 17, 2026

بی بی زینبؑ کا کردار، صبر، بہادری اور ثابت قدمی خواتین کیلئے مشعلِ راہ ہے، ولی امر مسلمین اسرائیل مغربی کنارے میں صیہونی بستیوں کا جبری قیام روکے، چینی وزیرخارجہ امریکا کو ایران کے خلاف کیے گئے مظالم پر سزا ملنی چاہیے، قالیباف یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق

روزانہ کی خبریں

افغانستان: لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی کے بعد عالمی بینک نے منصوبے ملتوی کر دیے

نیویارک : افغانستان میں گرلز سیکنڈری اسکول بند رکھنے کے فیصلے کے بعد عالمی بینک نے 60 کروڑ ڈالر مالیت کے منصوبوں کو ملتوی کردیا ہے۔ یہ چار منصوبے افغانستان تعمیر نو ٹرسٹ فنڈ کے تحت اقوام متحدہ نے شروع کرنے تھے تاکہ معاشی بحران کے شکار ملک کو زراعت، تعلیم، صحت اور روزگار سے متعلق شعبوں میں مدد فراہم کی جائے۔ عالمی بینک نے لڑکیوں کے اسکولوں کی بندش پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان تعمیر نو ٹرسٹ فنڈ کے تحت شروع ہونے والے تمام منصوبوں کا مقصد خواتین اور لڑکیوں کی ہر شعبے میں مساوی رسائی ممکن بنانا ہے۔عالمی بینک نے کہا ہے کہ چاروں منصوبے افغانستان تعمیر نو ٹرسٹ فنڈ کو منظوری کے لیے تب پیش کیے جائیں گے جب عالمی بینک اور بین الاقوامی شراکت داروں کو صورتحال کا بہتر اندازہ ہو جائے گا اور یہ اعتماد ہوگا کہ منصوبوں کے اہداف مکمل کیے جا سکیں گے۔تاہم عالمی بینک نے فی الحال واضح نہیں کیا کہ متعلقہ منصوبے منظوری کے لیے کب پیش کیے جائیں گے۔

مزید پڑھیے

Most Popular