
کابل : افغان حکومت کی جانب سے کابل میں پاکستانی ناظم الامور کو طلب کر کے احتجاج ریکارڈ کروایا گیا ہے۔ افغان وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کی بمباری سے 46 افراد جاں بحق ہوئے۔ پاکستان کے حملے افغانستان کی خودمختاری کی خلاف ورزی ہے۔ وزارت دفاع کے ترجمان عنایت اللہ خوارزمی نے کہا کہ پاکستان کو یہ سمجھ لینا چاہیے کہ اس طرح کے من مانے اقدامات سے کوئی مسئلہ حل نہیں ہوتا۔ حملوں میں بچوں اور شہریوں کو نشانہ بنایا گیا۔ حملے کا جواب ضرور دیا جائے گا۔ اپنی سرزمین اور خودمختاری کے دفاع کو اپنا ناقابل تنسیخ حق سمجھتے ہیں.
ابق صدر حامد کرزئی نے دونوں ممالک کے تعلقات میں تناؤ کی وجہ پاکستان کی ناقص پالیسیوں کو قرار دیا اور اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کو افغانستان کے حوالے سے اپنی پالیسیوں کا از سر نو جائزہ لینا چاہیے۔


































