
کابل : افغانستان میں ہزارہ کمیونٹی ایک بار پھر دہشتگردوں کے نشانے پرآگئی۔ افغانستان کے علاقے صوبہ دائی کنڈی میں ہزارہ زائرین پر فائرنگ سے پندرہ افراد شہید جبکہ چھ زخمی ہوگئے۔ ہزارہ برادری کے افراد عراق سے آنے والے زائرین کے استقبال کیلئے جمع تھے جب حملہ آوروں نے انہیں نشانہ بنایا۔ دہشت گرد تنظیم داعش نے اس حملے کی ذمے داری قبول کی ہے۔


































