Thu Nov 26, 2026

آبنائے ہرمز میں دو امریکی ڈرون لوکاس اور ایم کیو 9 تباہ کر دیئے، ایران جرمنی میں گھریلو تشدد کے واقعات میں ریکارڈ اضافہ، متاثرین کی تعداد 2 لاکھ 80 ہزار سے متجاوز امریکی عوام ایران کخلاف جنگ ​​کا فوری خاتمہ چاہتے ہیں، سروے رپورٹ ایران کی 7 شرائط پوری ہونے تک امریکا سے مذاکرات نہیں ہوں گے، قالیباف امریکی محاصرے کو توڑنے کے لیے پُرعزم ہیں، محسن رضائی پہلا پاکستانی محمد ذیشان علی خلا میں پہنچ گیا آبنائے ہرمز نہیں کھولی جائے گی، ایرانی آرمی چیف سعودی دارالحکومت ریاض کی بلند ترین عمارت پر ایک ہفتے میں دوسری بار حملہ امریکہ کے ساتھ مل کر ایران پر ممکنہ حملے کی تیاری کر رہے ہیں، اسرائیلی وزیر جنگ کا دعویٰ دہشت گردی، نفرت انگیز تقاریر سمیت ہماری 4 ریڈ لائنز ہیں، محسن نقوی ایران کا زمینی محاصرہ تقریباً ناممکن ہے، عباس عراقچی اسرائیل کے غزہ میں فضائی حملے، انروا کا 35 سالہ کارکن اور 2 فلسطینی شہید قطری وزیرِ اعظم کی مارکو روبیو سے ملاقات، ایران امریکا کشیدگی کم کرنے پر تبادلہ خیال این پی ٹی سے علیحدگی کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا، اسماعیل بقائی وینزویلا کے تیل کا معاہدہ: امریکی نائب صدر کیخلاف تحقیقات کا آغاز

روزانہ کی خبریں

محرم الحرام کی آمد اور چیلنجز

تحریر: ارشاد حسین ناصر

محرم الحرام کا چاند ہمیں اپنے آنے سے پہلے ہی غم زدہ کر دیتا ہے، ذی الحجہ کے آخری ایام تو بس اسی میں گزرتے ہیں کہ چار دن رہ گئے، دو دن رہ گئے، کل ہوسکتا ہے یا پرسوں پہلی ہو جائے گی۔ ہم بھی عجیب قوم ہیں، جو اپنے سارے غم، دکھ، درد بھول کر جگر گوشۂ رسول، دلبند علیؑ و فاطمہؑ، جوانان جنت کے سردار، سبط پیغمبر، حریت پسندوں کے تا ابد رہبر و رہنماء، فرعونوں، شدادوں، یزیدوں کے مقابل جہاد و شہادت کی بے مثال قربانی کی تا قیامت علامت، امام حسین ؑ اور ان کے اعوان و انصاران اور خانوادہ کی داستان شجاعت و استقامت اور غم و درد کے واقعات کی یاد تازہ کرنے کیلئے بے قرار ہوتے ہیں۔ کیا عجب سلسلہ ہے، یہ بے قراری محرم گذر جانے کے بعد سے اگلے محرم کے آنے تک قائم رہتی ہے اور محرم کے چاند کیساتھ ہی دنیا بھر میں حسینی سیاہ پوشی سے اپنی کیفیت کو نمایاں کرتے ہیں۔

خوشی و مسرت کی مجالس و محافل اور پروگراموں کا سلسلہ تھم جاتا ہے، ناصرف خود نہیں کرتے بلکہ کسی اور جتنا بھی قریبی کیوں نہ ہو، اس کے پروگرام میں شریک ہی نہیں ہوتے اور یہ بھی حسینیوں کے حصہ میں آیا ہے کہ ان ایام غم میں اگر خدانخواستہ کسی کا کوئی پیارا چاہے کوئی جوان بیٹا ہی کیوں نہ ہو، انتقال کر جائے تو اس کا غم بھی نہیں کرتے کہ ان ایام غم میں ہمیں غم علی اکبر ؑ منانا ہے۔ ہمیں کربلا کے تپتے صحرا میں بہتر کی عظیم قربانیوں کا غم منانا ہے، جن کو یزید کے حکم پر درد ناک انداز میں شہید کیا گیا کہ ان پہ رونے والا بھی کوئی نہ تھا۔ جو بیبیاں بچ گئی ہوئی تھیں، انہیں اسیر کرکے بازاروں اور درباروں میں پھرایا گیا تھا۔ کیا کوئی بھی دوسرا غم اس غم سے بڑھ کر ہوسکتا ہے۔ لہذا ہم اپنے مرنے والوں کا غم بھی نہیں کرتے، ہم اپنے جوان کا کفن دفن تو کر لیتے ہیں مگر باقاعدہ فاتحہ و اظہار غم کیلئے کسی کو نہیں ملتے۔

ہر سال محرم سے قبل ملکی، علاقائی اور عالمی حالات میں کچھ نہ کچھ تبدیلیاں رونما ہوتی ہیں، جن کے اثرات ہمارے ملکی حالات پر پڑتے ہیں، جن کا اثر بہرحال ہماری مجالس و محافل اور جلوس ہائے عزا پر بھی پڑتا ہے۔ دوسرا سال ہو رہا ہے کہ ماہ عزاء کرونا میں آرہا ہے، کرونا کے باعث ملکی حالات سب کے سامنے ہیں۔ ہم کرونا کی چوتھی لہر کا شکار ہیں، جس میں کرونا کی انڈین قسم ڈیلٹا ویرئینت اس سے قبل سامنے آنے والی تمام اقسام سے شدید ترین ہے۔ ہماری مجالس و جلوسوں میں چونکہ ہر عمر اور صنف سے تعلق رکھنے والے مومنین و مومنات شریک ہوتے ہیں اور چونکہ ہم اصل آبادی کیساتھ ساتھ امام حسین ؑ اور خانوادہ نبوت سے عقیدت و محبت رکھنے والے دیگر مکاتیب فکر حتیٰ دیگر ادیان و مذاہب کے لوگ بھی اس میں شریک ہوتے ہیں، لہذا اس وقت قوم و ملت کو بہت ہی ذمہ داری کا ثبوت دینا ہوگا۔ ایک طرف تو اس سنگین صورتحال سے حکمت و دانائی، طے کردہ اصولوں و ضوابط کی پابندی سے نمٹنا ہوگا۔

دوسری طرف جو عالمی حالات بالخصوص ہمارے خطے اور ہمسائے ملک افغانستان میں بڑی تیزی سے بدلتے حالات اور شدت پسند گروہ طالبان کی پراسرار فتوحات اور افغان حکومت کے سکوت سے سامنے آنے والے اثرات کا مقابلہ بھی کرنا ہوگا۔ طالبان کی فتوحات کیساتھ ہی کوئٹہ، وزیرستان اور بعض سرحدی علاقوں میں تخریبی کارروائیاں بڑھ گئی ہیں، جو اس بات کی طرف اشارہ ہیں کہ پاکستان دشمن دہشت گردوں کا بٹن آن کر دیا گیا ہے۔ ہم چونکہ ان دہشت گردوں کا مسلسل نشانہ بنتے آرہے ہیں اور لاکھوں کے اجتماعات، جلوسوں، مجالس اور محافل میں اپنے طور پر پرامن مصروف ہوتے ہیں، لہذا دہشت گرد ہمیں آسان ہدف سمجھتے ہیں اور اپنے مقامی سہولت کاروں، تکفیری مائنڈ سیٹ سے مل کر بے گناہوں کو نشانہ بناتے ہیں۔ امام حسین ؑ اور ان کے اعوان و انصار اور خانوادہ عصمت و طہارت ایک مقصد کے تحت مدینہ چھوڑ کے کربلا میں آباد ہوئے تھے، اس مقصد اور دی جانے والی قربانیوں کے ہدف کو پہچاننا بے حد ضروری ہے۔

دنیا اگر امام حسین ؑ کے مقصد اور ہدف کو سمجھ جاتی تو شائد اس کی مخالفت نہ کرتی، بشرطیکہ ان کا تعلق حق پسند قبیلے سے ہو، اس لئے کہ جو لوگ امام حسین ؑ اور ان کے والد گرامی امام علی ابن ابی طالب ؑ سے تعصب رکھتے تھے، ان کی اولادوں کے خمیر میں خانوادہ عصمت و طہارت کی مخالفت ہے، یہ ان کے خون کا مسئلہ ہے، ان کے والدین کا قصور ہے، جنہوں نے اہلبیت اطہار ؑ کی مخالفت اور ان سے تعصب انہیں گھٹی میں پلایا ہے۔ ہاں اس دور میں ہی بہت سے اہل سنت حتیٰ بعض اہلحدیث اور دیوبندی بھی سامنے آئے ہیں، جنہوں نے امام علی ؑ کو باقیوں سے برتر سمجھ کر انہیں اپنا مولا و آقا تسلیم کیا ہے۔ یہ نصیب کی بھی بات ہے کہ اگر کسی کو یہ معرفت مل جائے، شائد کسی کے کسی عمل کے نتیجہ میں ایسا ہو جاتا ہو۔

 آج کے دور میں محرم الحرام میں سب سے زیادہ ذمہ داری ہمارے بانیان کرام اور خطباء کی بنتی ہے، محرم الحرام میں مجالس کی حیثیت ایک درسگاہ، ایک یونیورسٹی، ایک مرکز جس سے علم و عمل، دعوت دین، حق شناسی، معرفت، اسلام کی حقانیت، امر و نہی، اخوت، بھائی چارگی، ایثار و قربانی، استقامت اور شہادت جیسے عظیم موضوعات پر تاریک راہوں میں روشنی کی کرنوں سے قلب کو منور کرنے کا موقعہ ملتا ہے۔ اگر ہمارے خطباء حضرات چاہیں اور بانیان فرش عزاء اس کا خیال رکھیں کہ ان ایام میں کسی پر بے جا تنقید، توہین، تحقیر کی بجائے آئمہ طاہرین بالخصوص کربلا کے بہتر شہداء کا تذکرہ ہو۔ ان کی زندگیوں، ان کے اقوال، ان کے فرامین، ان کے مجاہدانہ کردار، ان کی استقامت، ان کی شجاعت، ان کی شہادت بیان ہو تو یہ دس دن ناکافی محسوس ہوں اور خطیب کو کسی دوسرے کی جانب جانے کی ضرورت ہی محسوس نہ ہو۔ بھلا کربلا کے میدان میں یزیدیوں کے سامنے بہتر جانثاروں کے رجز اور شعار ہی ایک دفعہ تاریخ و مقتل کی کتب سے پڑھ کر بیان کر دیں تو یہ ایک عشرہ ناکافی ہو۔

کیسے کیسے شیر تھے اور کیسے کیسے تاریخی ان مٹ نقوش مرتب کرکے گئے کہ چودہ صدیاں گزر گئیں ان کو مٹایا نہیں جا سکا۔ لہذا ان پاکیزہ کلمات، ان روحانی و معنوی شعاروں کو اپنی اگلی نسلوں تک منتقل کرنا ہوگا۔ ہم ہر سال محرم الحرام اس کے شایان شان مناتے ہیں، مجالس و محافل کا دو مہینے آٹھ دن انعقاد ہوتا ہے، مگر آج کی مجالس کے ماحول کو دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے کہ اس عظیم درسگاہ سے ہم نے ابھی تک کچھ نہیں سیکھا، بقول حنیف کیفی
پانی کے پاس رہ کر بھی پیاسے ہیں کتنے لوگ
جاری ابھی روایت نہرِ فرات ہے
ہمیں اپنے رویوں، اپنے خود ساختہ معیارات، اپنے خود ساختہ اعتقادات کو ایک طرف رکھتے ہوئے مقصد امام عالی مقام امام حسین ؑ کی روشنی میں محرم کے یہ ایام گزارنے کی کوشش اور سعی کرنا ہوگی، حالات کے چیلنجز پر دقت کرنا ہوگی اور عالمی وباء میں طے شدہ ضوابط کی پابندی کرنا ہوگی۔ دیکھتے ہیں کہ اس ماہ محرم میں اس عظیم درسگاہ سے ہم کیا سیکھ کر نکلتے ہیں اور دنیا پر ایک منظم و ذمہ دار قوم کا تاثر چھوڑتے ہیں یا۔۔۔۔؟

مزید پڑھیے

Most Popular