
راولپنڈی : سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ جھڑپ میں دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ مارے گئے دہشت گردوں سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد کر لیا گیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف کارروائی میں ملوث اور شہریوں کو قتل کرنے میں مطلوب تھے۔


































