
نابلس : مقبوضہ فلسطین میں ایک غاصب صیہونی آبادکار نے فلسطینی بچے کو کار سے کچل کر شدید زخمی کر دیا۔ اس سے قبل بھی صیہونی دہشت گرد بارہا فلسطینی بچوں کو اپنی کار سے روند کر شہید کر چکے ہیں۔ادھر صیہونی فوجیوں نے قلقیلیہ شہر کے مشرقی علاقے کفر قدوم پر بھی حملہ کیا جہاں فلسطینی نوجوانوں کے ساتھ جھڑپیں بھی ہوئیں۔ فائرنگ اور آنسو گیس کے شیل داغے جانے کی وجہ سے 45 فلسطینی شہری زخمی بھی ہوئے۔


































