
تل ابیب: گلوبل صمود فلوٹیلا کے رضاکاروں کی تذلیل پر دنیا بھر میں شدید غصے کی لہر دوڑ گئی۔ کئی ممالک نے اسرائیلی سفیروں کو طلب کر کے احتجاج ریکارڈ کرایا۔ اٹلی، فرانس، نیدرلینڈز اور کینیڈا سمیت کئی ممالک کے رہنماؤں نے رضاکاروں کیساتھ سلوک کو انسانی وقار کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی نےکہا کہ اسرائیلی وزیر ایتمار بین گویر کی جانب سے سامنے آنے والی تصاویر ناقابلِ قبول ہیں اور یہ انسانی وقار کی صریح خلاف ورزی ہے۔ فرانس کے وزیر خارجہ نے اپنے شہریوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔ کینیڈین وزیر خارجہ انیتا آنند نے کہاکہ حکومت اس معاملے کو انتہائی سنجیدگی سے لے رہی ہے۔ نیدرلینڈز اور دیگر ممالک نے بھی اسی نوعیت کا احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔ یہ ردعمل اسرائیلی وزیر ایتمار بین گویر کی ایک وائرل ویڈیو کے بعد سامنے آیا جس میں وہ رضاکاروں کے ساتھ تذلیل آمیز اور اشتعال انگیز سلوک کا مزاق اڑا رہے ہیں۔


































