Sat Oct 17, 2026

یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ

روزانہ کی خبریں

یوم پاکستان پر مسلح افواج کی شاندار پریڈ، او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے شرکا کی خصوصی شرکت

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں منعقدہ یوم پاکستان کی مرکزی تقریب میں مسلح افواج کی پریڈ کا شاندار مظاہرہ کیا گیا، او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے شرکا خصوصی طور پر شریک ہوئے۔
اسلام آباد کی شکرپڑیاں گراونڈ میں ہونیوالی تقریب میں صدر مملکت عارف علوی، وزیراعظم عمران خان، آرمی چیف قمر جاوید باجوہ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی ندیم رضا، مسلح افواج کے سربراہان اور او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے شرکا نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا۔ صدر مملکت عارف علوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج کادن تاریخی لحاظ سے منفرد ہے، او آئی سی وزرائے خارجہ کو تقریب میں خوش آمدید کہتے ہیں، پاکستان اسلامی امہ کے اس عالمی ادارے کا بانی رکن ہے، ہماری خواہش ہے کہ او آئی سی کو مستحکم ادارہ بنایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی طاقت ہے، تمام ممالک کے ساتھ پرامن تعلقات چاہتے ہیں۔ ہمسایہ ملک نے توسیع پسندانہ عزائم کے تحت مقبوضہ کشمیر میں ظلم و ستم کا بازار گرم کر رکھا ہے۔ اپنی قومی سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریں گے، کسی بھی مسلط کردہ جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
اس سے قبل سربراہ پاک فضائیہ ظہیر احمد بابر نے ایف سولہ طیارہ اڑاتے ہوئے دو جے 10 طیاروں کے ہمراہ صدر مملکت کو سلامی دی۔ اس موقع پر ونگ کمانڈر بلال رضا اور ونگ کمانڈر حسن انیس ان کے ہمراہ تھے۔ فلائی پاسٹ میں شامل جے 10 جدید ترین لڑاکا طیارے ہیں جنہیں حال ہی میں پاک فضائیہ میں شامل کیا گیا ہے۔
پریڈ میں مسلح افواج کے بری، فضائی اور بحری دستوں کے علاوہ کمانڈوز، آرمڈ کور، ائیر ڈیفنس اور انجینئرز بٹالین سمیت ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے والے مواصلاتی دفاعی آلات کا بھی شاندار مظاہرہ کیاگیا، جدید ترین میزائل، ٹینک اور توپخانہ بھی پریڈ کا حصہ بنائے گئے۔ دوست ممالک کی افواج کے دستے بھی پریڈ میں شریک ہوئے، ازبکستان کی مسلح فوج کا دستہ پہلی بار پریڈ میں شریک ہوا، آذر بائیجان کی بہادر افواج کے دستے نے بھی پریڈ میں شرکت کی، ترکی، بحرین اور سعودی عرب کے دستے بھی پریڈ میں شامل ہوئے۔
آج کی تقریب کی خاص بات او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس کے شرکاء کی شرکت ہے، او آئی سی کا فلوٹ بھی یوم پاکستان کی پریڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ رواں سال یوم پاکستان کا تھیم “شاد رہے پاکستان” ہے، یہ دعائیہ تھیم قومی ترانے کا حصہ “مرکز یقین شاد باد” سے لیا گیا ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular