
نیویارک: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے فلسطین کے حق میں قرارداد منظور کرلی۔ قرارداد میں اسرائیل سے مقبوضہ فلسطین میں غیر قانونی تسلط ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے قرارداد میں کہا گیاہے کہ اسرائیل ایک سال کے اندر فلسطین سے نکل جائے۔ قرارداد کے حق میں 124 ووٹ ڈالے گئے۔ امریکا ۔ برطانیہ اور بھارت سمیت چودہ ممالک نے فلسطین کے خلاف اور اسرائیلی تسلط کے حق میں ووٹ دیا۔ جبکہ تینتالیس ممالک نے ووٹنگ کے عمل میں حصہ نہیں لیا۔


































