
قاہرہ : اسرائیل حزب اللہ معاہدے کے بعد غزہ میں جنگ بندی کی نئی کوششیں شروع ہوگئی ہیں۔ قطر کے الجزیرہ اور مصری میڈیا کے مطابق غزہ میں جنگ بندی سے متعلق مذاکرات کا ابتدائی دور قاہرہ میں ہونے کی توقع ہے۔ حماس نے مصری حکام سے بات چیت کیلئے وفد بھیجنے کی تصدیق کردی ہے۔ نئے مذاکرات کی کوشیں امریکی صدر جوبائیڈن کے بیان کے بعد شروع ہوئی ہیں جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ترکیہ۔ قطر اور مصر کی معاونت سے مذاکرات کی نئی کوشش کی جارہی ہے۔ حماس رہنما باسم نعیم نے بھی مذاکرات کی تصدیق کی اور کہاکہ جنگ بندی میں اصل رکاوٹ اسرائیلی حکومت ہے۔ حماس بات چیت کیلئے تیار ہے لیکن اسرائیلی کی ناجائز شرائط قبول نہیں کرسکتے۔


































