
کراچی : دعا زہرا کے والد مہدی کاظمی نے تفتیشی افسر کی تبدیلی کے لئے سیشن عدالت میں نئی درخواست دائر کردی۔درخواست گذار نے موقف اختیار کیا ہے کہ دعا زہرا کی نئی میڈیکل رپورٹ کے بعد صورتحال تبدیل ہوگئی ہے۔ میڈیکل بورڈ نے بھی دعا کی عمر پندرہ سال کے قریب بتائی ہے۔ اس رپورٹ کے بعد بھی تفتیشی افسر کوئی تفتیش نہیں کررہا ہے۔ مدعی اور اہل خانہ کو موجودہ تفتیشی افسر پر اعتماد نہیں۔ عدالت اسے تبدیل کرنے کا حکم جاری کرے ۔مدعی مقدمہ کی تفتیشی افسر کی تبدیلی کی درخواست ماتحت عدالت نے مسترد کردی تھی۔


































