
کیف : یوکرین کی بحیرۂ اسود کی بندرگاہ اولوِیا پر بنگلہ دیش کے سرکاری ملکیتی ایک مال بردارجہاز کو میزائل یا بم سے نشانہ بنایا گیا ہے جس کے نتیجے میں اس کے عملہ کا ایک رکن ہلاک ہو گیا ہے۔بنگلہ دیش شپنگ کارپوریشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پیجوش دتہ نے جہاز پر حملے اور ایک انجینئر کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔یہ واضح نہیں ہو سکا کہ یہ بم تھا یا میزائل یا کس طرف سے حملہ کیا گیا تھا۔انھوں نے مزید تفصیل فراہم کیے بغیر کہا کہ عملہ کے دیگر 28 ارکان کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے۔بنگلہ دیش کی وزارت خارجہ کے ایک عہدہ دار نے جمعرات کو بتایا کہ سرکاری ملکیتی بنگلرسمردھی 24 فروری کو یوکرین پر روس کے حملے کے آغازکے بعد اولویا کی بندرگاہ پر پھنس کررہ گیا تھا اور اسے نشانہ بنایا گیا ہے۔


































