
صنعا: یمنی افواج نے بحیرہ احمر میں امریکی بحریہ کے جنگی جہازوں پر بڑا حملہ کیا ہے۔ یمنی افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحیٰی السریع نے کہا ہے کہ تازہ حملے میں تین امریکی ڈسٹرائیر نشانہ بنائے گئے جو کہ اسرائیل کی مدد کے لیے مقبوضہ علاقوں کی جانب بڑھ رہے تھے۔ فوجی ترجمان کے مطابق حملے میں بحریہ، فضائیہ اور بری فوج نے حصہ لیا، 23 بیلسٹ اور ونگڈ میزائل داغے گئے اور ڈرونز سے بھی مدد لی گئی۔ انہوں نے کہا کہ یہ حملے اس وقت تک جاری رہیں گے جب تک تل ابیب غزہ پر حملے بند نہیں کرتا اور فلسطینیوں کو امداد نہیں پہنچائی جاتی۔


































