
بیروت: بیروت کے مضافات میں سید حسن نصر اللہ کی جائے شہادت پر شہریوں کی ایک بڑی تعداد نے حاضری دی اور سید مقاومت کو خراج عقیدت پیش کیا۔ شہید مقاومت سید حسن نصر اللہ کی یاد میں تعزیتی تقریبات کا آغاز جنوبی بیروت کے علاقے حریک میں ہوا ہے۔ شہریوں کی ایک بڑی تعداد نے سید مقاومت کی جائے شہادت پر لبیک یا نصر اللہ کے نعرے لگائے۔


































