Fri Oct 16, 2026

یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک

روزانہ کی خبریں

امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے گولڈن جوبلی یوم تاسیس پر کراچی میں شاندار تقریب

کراچی : امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے گولڈن جوبلی یوم تاسیس پر کراچی میں شاندار تقریب کا اہتمام کیاگیا 50 ویں یوم تاسیس کی یہ تقریب دی آئکن بینکیوئٹ، نیو رضویہ سوسائٹی میں ہوئی جس میں آئی ایس او سے تعلق رکھنے والے طلباء امامیہ، سابقین امامیہ، علمائے کرام و ملی شخصیات نے شرکت کی۔تقریب سے خصوصی خطاب میں آیت اللہ مولانا غلام عباس رئیسی نے آئی ایس او کے یوم تاسیس کی مبارکباد پیش کی اور کہا کہ شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی رح نے 1972 میں جس شجرہ طیبہ کی بنیاد رکھی تھی الحمدللہ آج وہ شجر ایک تناور درخت بن چکا ہے اور پاکستان کو اپنے قیمتی وجود سے سیراب کر رہا ہے۔آج آئی ایس او پاکستان کا شمار فقط ایک طلبہ تنظیم کے طور پر نہیں بلکہ عالمی اسلامی تحریکوں میں ہوتا ہے، اسلامی تحریکیں آئی ایس او پاکستان سے واقف ہیں اور اسے پاکستان میں استعماری سازشوں کیخلاف نبرد آزما جوانوں کی ایک منظم تحریک کے طور پر پیش کرتی ہیں۔آئی ایس او نے اب تک لاکھوں تربیت یافتہ افراد تیار کرکے معاشرے کو دیے جو کہ آج مختلف شعبہ ہائے زندگی میں بہترین طریقہ سے ملک پاکستان کی خدمت میں مصروف عمل ہیں دیگر مقررین کا کہنا تھا ک آئی ایس او کا الہیٰ وجود مملکت اسلامی پاکستان کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں آئی ایس او پاکستان کے تعلیمی پروجیکٹس سے آج بھی پاکستان بھر میں لاکھوں طالبعلم مستفید ہورہے ہیں، جن میں سر فہرست امامیہ بک بینک،امامیہ اسکالر شپ پروجیکٹ،امامیہ ہاسٹل پروجیکٹ و دیگر شامل ہیں، مقررین کا مزید کہنا تھا کہ نہ صرف طلباء کے مسائل بلکہ دنیا بھر میں مسلمانانِ عالم و مظلومین جہاں پر کہیں بھی ظلم ہوا آئی ایس او پاکستان نے ہمیشہ صدائے احتجاج بلند کی،یہی وجہ ہے کہ آج بھی آئی ایس او پاکستان مظلومین جہاں کے لیے ایک امید ہے۔مقررین میں سابق ڈویژن صدر آئی ایس او ڈاکٹر محمد علی، پروفیسر زاہدی، میثم عابدی، اکبر علی، نوازش رضا اور سہیل قاسم شامل تھے۔

مزید پڑھیے

Most Popular