Sat Oct 17, 2026

بی بی زینبؑ کا کردار، صبر، بہادری اور ثابت قدمی خواتین کیلئے مشعلِ راہ ہے، ولی امر مسلمین اسرائیل مغربی کنارے میں صیہونی بستیوں کا جبری قیام روکے، چینی وزیرخارجہ امریکا کو ایران کے خلاف کیے گئے مظالم پر سزا ملنی چاہیے، قالیباف یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق

روزانہ کی خبریں

ویانا میں اچھے معاہدے کا انحصار امریکا کے حقیقت پسندانہ رویے اور ناجائز مطالبات سے گریز پر ہے، ایرانی وزیرخارجہ

تہران : ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے کہا ہے کہ تہران کی تمام ریڈ لائنوں کا خیال رکھا جائے تو ہم جوہری سمجھوتے کو آخری شکل دینے کے لیے تیار ہیں۔ حسین امیر عبداللہیان نے برطانوی ہم منصب سے ٹیلی فون پر بات چیت کی جس میں دو طرفہ تعلقات اور بین الاقوامی مسائل کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔انہوں نے برطانیہ کی جانب سے ایرانی قرض کی ادائیگی کا خیر مقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ بحالی اعتماد کے اقدامات انجام دے کر باہمی تعلقات کے فروغ کا راستہ ہموار کیا جاسکتا ہے۔ ویانا مذاکرات میں پیشرفت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے ایران کے وزیر خارجہ نے یہ بات زور دے کر کہی کہ ہم حتمی سمجھوتے کے نزدیک پہنچ گئے ہیں تاہم انہوں نے واضح کیا کہ ایک اچھے معاہدے کے حصول کو یقینی بنانے کا دار و مدار امریکا کے حقیقت پسندانہ رویے اور نئے اور ناجائز مطالبات سے گریز پر منحصر ہے۔ اگر ہماری تمام ریڈ لائنوں کا خیال رکھا جائے تو تہران سمجھوتے کو حتمی شکل دینے کے لیے تیار ہے۔برطانوی وزیر خارجہ لزٹرس نے دونوں ممالک کے تعلقات میں تازہ پیشرفت پر خوشی کا اظہار کیا۔ دونوں وزرائے خارجہ نے اس ٹیلی فونک گفتگو میں ویانا مذاکرات کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا اور حتمی سمجھوتے تک پہنچنے کی امید ظاہر کی۔

مزید پڑھیے

Most Popular