
اسلام آباد : وفاق المدارس الشیعہ اور شیعہ علماء کونسل کے وفد نے علامہ افضل حیدری سیکریٹری جنرل وفاق المدارس الشیعہ کی سربراہی میں وزیر تعلیم رانا تنویر حسین سے یکساں قومی نصاب تعلیم کے موضوع پر تفصیلی ملاقات کی۔ وفد میں شیعہ علماء کونسل کےنائب صدر علامہ عارف حسین واحدی، جنرل سیکریٹری شیعہ علماء کونسل علامہ شبیر میثمی اور دیگر شامل تھے۔ ملاقات میں تعلیمی نصاب اور دینی مدارس کو درپیش مسائل پر سیر حاصلِ گفتگو کی گئی۔ وفاقی وزیر تعلیم نے علماء کو مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ یکساں قومی نصاب کا مقصد قومیت کو فروغ دیکر پوری قوم کو متحد کرنا تھا، اگر یکساں نصاب یکسانیت کیخلاف ہے تو اس پر غور کیا جا سکتا ہے۔


































