Sat Oct 17, 2026

بی بی زینبؑ کا کردار، صبر، بہادری اور ثابت قدمی خواتین کیلئے مشعلِ راہ ہے، ولی امر مسلمین اسرائیل مغربی کنارے میں صیہونی بستیوں کا جبری قیام روکے، چینی وزیرخارجہ امریکا کو ایران کے خلاف کیے گئے مظالم پر سزا ملنی چاہیے، قالیباف یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق

روزانہ کی خبریں

جنگ بندی اور قتل عام کو روکنا اسرائیل کے خلاف ہمارے ردعمل پر اثر ڈال سکتا ہے، ایرانی صدر

تہران : ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہاہے کہ جنگ بندی اور قتل عام کا خاتمہ اسرائیل کے خلاف ایران کے ردعمل کو متاثر کر سکتا ہے۔ کابینہ کے اجلاس سے خطاب میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ اگر اسرائیلی اپنے رویے پر نظر ثانی کرتے ہیں۔ جنگ بندی کو قبول کرتے ہیں اور خطے کے مظلوم اور بے گناہ لوگوں کا قتل عام بند کرتے ہیں تو یہ ہمارے ردعمل کی شدت اور نوعیت کو متاثر کر سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران اپنی خودمختاری اور سلامتی کے خلاف کسی بھی جارحیت کو بغیر جواب نہیں چھوڑے گا۔ ایرانی صدر نے اسرائیلی حکام کو خبردار کیا کہ اگر وہ اسلامی جمہوریہ کے خلاف غلطی کرتے ہیں تو انہیں دندان شکن جواب دیا جائے گا۔پیزشکیان نے علاقائی بحران کے حوالے سے امریکہ اور یورپی ممالک کے منافقانہ روش پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ خطے کے تمام ممالک جان چکے ہیں کہ ایران امن و استحکام قائم کرنا چاہتا ہے اور صیہونی حکومت خطے میں بحران اور جنگ کو پھیلانا چاہتی ہے۔ انہوں نےکہا کہ ہم نے کبھی جنگ شروع نہیں کی اور نہ ہی کسی ملک کو جنگ میں جانے کی سفارش کی۔ یہ امریکہ ہے جس نے ہمیشہ ہمارے خطے سمیت دنیا کے مختلف حصوں میں جنگیں لڑی ہیں صدر نے مزید کہا کہ امریکہ اسرائیلی حکومت کی حمایت کے ذریعے خطے میں جنگ کی آگ بھڑکاتا رہتا ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular