
دمشق : شام کے دارالحکومت دمشق میں فوجی بس پر بم حملے میں 13 افراد ہلاک ہو گئے۔ سرکاری نیوز ایجنسی سانا کے مطابق ایک دہشت گرد نے دو دھماکہ خیز ڈیوائسز کا استعمال کرتے ہوئے دارالحکومت کے ایک اہم پل پر سے گزرتی بس کو نشانہ بنایا۔ حملے میں 3 افراد زخمی بھی ہوئے۔ سانا کی جانب سے جاری کی گئی تصاویر میں ایک جلتی ہوئی بس کو دیکھا جا سکتا ہے جبکہ بم اسکواڈ نے تیسرے ڈیوائس کو بھی ناکارہ بنا دیا ہے جو اسی علاقے میں نصب کیا گیا تھا۔


































