
موصل : عراق کے صوبے موصل کے جنوبی علاقے بادیہ الحضر میں امریکی جنگی طیاروں کی بمباری سے دو عام شہری جاں بحق ہو گئے۔ امریکا نے فضائی حملہ میں دہشت گردوں کو نشانہ بنانے کا دعوی کیا ہے جبکہ مارے گئے افراد چرواہے تھےجو امریکی جنگی طیاروں کے حملے میں مارے گئے ہیں ۔


































