
تہران: لبنان میں پیجر اور ریڈیو آلات کے دھماکوں میں زخمی 95 متاثرین کو تہران منتقل کیا گیا۔ جنہیں ایئرپورٹ سے سیدھے آنکھوں کے اسپتال لے جایا گیا۔ دھماکوں میں زیادہ تر زخمیوں کی آنکھیں متاثر ہوئی ہیں۔ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے فارابی اسپتال کا دورہ کیا اور زخمیوں کی عیادت کی۔ صدر پزشکیان کو زخمیوں کے علاج کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا گیا۔
صدر کے دفتر کے سربراہ اور لبنانی سفیر بھی صدر کے ہمراہ تھے۔ لبنانی سفیر نے اسلامی جمہوریہ ایران کی بھرپور حمایت کو بے حد سراہا۔


































