Sat Oct 17, 2026

یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ

روزانہ کی خبریں

لبنان میں پیجر پھٹنے سے 9 افراد شہید، حزب اللہ کے ارکان سمیت 2750 زخمی

بیروت: اسرائیل کی سائبر دہشت گردی، لبنان میں مواصلاتی آلہ پیجر پھٹنے سے 9 افراد شہید جبکہ حزب اللہ کے ارکان سمیت 2700 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ جس میں سے 200 کی حالت تشویشناک ہے. پیجر ڈیوائسز میں دھماکے جنوبی لبنان اور بیروت کے نواحی علاقوں میں ہوئے۔ حزب اللہ کا کہنا ہے کہ پیجرز کو ہیک کرکے ایک ساتھ دھماکے کئے گئے۔ عرب میڈیا کے مطابق حزب اللّٰہ کے زخمی ارکان کو اسپتال پہنچا دیا گیا، کئی کی حالت تشویش ناک ہے۔ حزب اللہ حکام کے مطابق پیجر ڈیوائسز میں دھماکے سیکیورٹی کی بڑی خلاف ورزی ہے۔ حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے کچھ عرصے قبل مجاہدین کو موبائل فون استعمال کرنے سے روک دیا تھا کیونکہ اسرائیل اس کے ذریعے اقدامات کرسکتا ہے جس کے بعد سے حزب اللہ رابطوں کے لیے پیجرز پر انحصار کرتی ہے تاکہ اسرائیل بات چیت میں رکاوٹ نہ ڈالے۔ حزب اللہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ مجاہدین میں پیجر کی تقسیم سے پہلے چھیڑ چھاڑ کی گئی ہوگی تاکہ ان میں دھماکے کئے جاسکیں۔ لبنان کے وزیرصحت فرس العبیاد کےمطابق دھماکوں میں 8 افراد شہید اور 2750 زخمی ہوئے جن کا 100 اسپتالوں میں علاج کیاگیا، زخمیوں میں سے 200 کی حالت تشویشناک ہے.

مزید پڑھیے

Most Popular