Sun Oct 18, 2026

بی بی زینبؑ کا کردار، صبر، بہادری اور ثابت قدمی خواتین کیلئے مشعلِ راہ ہے، ولی امر مسلمین اسرائیل مغربی کنارے میں صیہونی بستیوں کا جبری قیام روکے، چینی وزیرخارجہ امریکا کو ایران کے خلاف کیے گئے مظالم پر سزا ملنی چاہیے، قالیباف یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق

روزانہ کی خبریں

غزہ میں 814 مساجد مسمار، 148 کو شدید نقصان

غزہ : اسرائیل نے غزہ پر حملوں میں 79 فیصد مساجد اور تین گرجا گھروں کو تباہ کردیا۔ غزہ میں مذہبی امور کی وزارت نے انکشاف کیا کہ اسرائیلی فوج نے شدید بمباری کے دوران غزہ کی 1,245 مساجد میں سے 814 کو مسمار کردیا جبکہ 148 کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ مساجد کے ساتھ ساتھ تین گرجا گھروں کو بھی تباہ کیا گیا اور 60 قبرستانوں میں سے 19 کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا گیا۔ بیان میں کہاگیاہےکہ املاک کو پہنچنے والے نقصان کی تخمینہ پینتیس کروڑ ڈالر ہے۔ وزارت نے کہاکہ اسرائیلی فوج نے قبروں کی بے حرمتی۔ لاشوں کو نکالنے۔ باقیات کو چرانے اور انہیں مسخ بھی کیا۔
وزارت نے نوٹ کیا کہ اس کے زیر انتظام 11 انتظامی اور تعلیمی سہولیات کو تباہ کیا گیا ہے جو کہ غزہ میں اس طرح کے ڈھانچے کا 79 فیصد بنتا ہے۔ وزارت نے مزید کہا کہ اسرائیلی فورسز نے علاقے میں زمینی کارروائیوں کے دوران اس کے 238 ملازمین کو ہلاک اور 19 کو حراست میں لے لیا۔
وزارت نےعالمی برادری بشمول عالمی حکومتوں اور اسلامی تنظیموں پر زور دیا کہ وہ جاری جنگ کو روکنے کے لیے فوری مداخلت کریں۔

مزید پڑھیے

Most Popular