
مدینہ : مدینہ منورہ میں بس الٹے سے 8 زائرین جاں بحق اور 43 زخمی ہوگئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق مدینہ منورہ حجرہ شاہراہ پر زائرین کی بس الٹنے سے 8 زائرین جاں بحق اور 43 زخمی ہوگئے۔ بس میں 51 زائرین سوار تھے۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی کارکن جائے حادثہ پر پہنچے اور لاشوں اور زخمیوں کواسپتال منتقل کیا۔ زخمیوں میں سے 3 کی حالت تشویشناک ہے۔سعودی حکام کا کہنا ہے کہ بس حادثے کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات جاری ہیں۔


































