
غزہ: غزہ کے وسطی علاقوں میں اسرائیلی فضائیہ کے حملوں میں آٹھ فلسطینی شہید اور کئی زخمی ہوگئے۔ صیہونی جنگی طیاروں نے نصیرات میں ایک مکان کو حملے کا نشانہ بنایا۔ جس کے نتیجے چار فلسطینی شہید اور سولہ زخمی ہوگئے۔
اسرائیلی ڈرون نے دیر البلہ میں بے گھروں پر فائرنگ کردی جس سے دو فلسطینی شہید اور کئی زخمی ہوئے۔ وسطی غزہ میں مکان پر میزائل لگنے سے بچے سمیت دو فلسطینیوں کی جان گئی۔ غزہ پر جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں اب تک 44،805 عام شہریوں کا قتل ہوا ہے ، جن میں سے اکثریت خواتین اور بچے ہیں۔


































