Sat Oct 10, 2026

امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت

روزانہ کی خبریں

8 محرم کو سرکاری سطح پر یوم وحدت منایا جائے، کُل مسالک علماء بورڈ

محرم الحرام میں قیام امن اور پیغام پاکستان بیانیہ کے فروغ کے حوالے سے جامع مسجد احسان الرحیم کے بلاک گلبرگ لاہور میں چیئرمین کُل مسالک علماء بورڈ مولانا محمد عاصم مخدوم نے تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس میں حکومت سے 8 محرم الحرام جمعتہ المبارک کو سرکاری سطح پر "یوم وحدت” منانے کے اعلان کا مطالبہ کر دیا۔ اس موقع پر علامہ حسن رضا ہمدانی، مولانا قاری انعام الرحیم، حافظ کاظم رضا نقوی، قاسم علی قاسمی سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ مولانا عاصم مخدوم کا کہنا تھا کہ کسی بھی مسلمان فرقے کی تکفیر اسلام اور آئین پاکستان میں منع ہے۔
انہوں نے کہا کہ پیغام پاکستان بیانیہ کے فروغ میں حکومت اور مذہبی رہنما اپنا کردار ادا کریں، محرم الحرام قریب آتے ہی مسلکی حساسیت بڑھ جاتی ہے، حکومت سرکاری سطح پر 8 محرم الحرام کے جمعتہ المبارک کو بطور یوم وحدت منانے کا اعلان کرے۔ علامہ حسن رضا ہمدانی کا کہنا تھا کہ مقدس شخصیات میں کسی کی توہین یا تحقیر کرنا جرم ہے، حکومت ایسے لوگوں کیخلاف کارروائی کرے۔ حافظ کاظم رضا نقوی کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر منافرت پر مبنی شرانگیز مواد اور تقریروں پر مکمل پابندی عائد کی جائے۔ اس موقع پر اتحاد امت کے فروغ کیلئے مسجد میں امن کا پودا بھی لگایا گیا۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular