
غزہ : غزہ میں اسرائیلی فوج کے مظالم میں اضافہ ہوگیا۔ مزید ستر فلسطینی اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے۔ اسرائیلی فوج کے رفح، جبالیہ، زیتون، بیت الاحیہ،بیت الحنون، المغازی کے علاقوں میں فضائی و زمینی حملوں میں ستر فلسطینی شہید اور ایک سو دس زخمی ہوگئے ہیں۔
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق کئی مقامات پر متعدد افراد ملبے تلے دبے ہیں جنہیں نکالنے کی اسرائیلی فوج اجازت نہیں دی رہی ہے جس سے اموات مزید بڑھ سکتی ہیں۔
القسام اور القدس بریگیڈ نے شمالی غزہ میں اسرائیل کے خلاف مشترکہ کارروائیوں کا آغاز کردیا ہے۔ جس میں مشترکہ کمانڈ نے اسرائیلی فوج کو بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان پہنچانے کا دعویٰ کیا ہے۔


































