
لاہور : سی ٹی ڈی پنجاب نے لاہور سمیت مختلف شہروں سے 7 دہشت گرد گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی سے ہے۔ دہشت گردوں کی شناخت احمد اللہ ، اسامہ ، نذیر ، حماد ، عبدالرحمان ، امان اللہ کے نام سے ہوئی ہے۔ دہشت گردوں کے خلاف سات مقدمات درج کرلیے گئے ان سے خودکش جیکٹ بنانے کا سامان ، بارودی مواد ، اسلحہ برآمد برآمد ہوا ہے۔ سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد حساس تنصیبات کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔


































