
کابل : افغانستان کے دارالحکومت کابل کی مسجد میں دستی بم حملے میں 6 افراد زخمی ہو گئے۔ نمازی نماز ظہر کے بعد مسجد سے باہر نکل رہے تھے کہ دھماکا ہوگیا۔ کابل پولیس کے ترجمان خالد زدران نے بتایا کہ پل خستی مسجد کے اندر دستی بم پھینکا گیا اور جائے وقوع سے ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ تاحال کسی گروپ نے اس دستی بم حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔


































