Sat Oct 17, 2026

یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ

روزانہ کی خبریں

غزہ پر حملوں میں نہتے خواتین و بچوں سمیت مزید 52 فلسطینی شہید

غزہ: صیہونی فوج کے غزہ پر حملوں میں چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید باون فلسطینی شہید اور ایک سو چوبیس زخمی ہوگئے۔ فلسطین کی سرکاری نیوز ایجنسی وفا کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے رفح میں الرضوان فیملی کے گھر کو نشانہ بنایا جس میں سات افراد شہید ہوگئے۔ تل عزز اتار کے علاقے میں خطیب فیملی کے گھر پر حملے میں ایک شہید اور متعدد افراد زخمی ہوئے۔ جن میں زیادہ تعداد بچوں اور عورتوں کی ہے۔ جبالیہ میں ایک مکان پر حملے میں دس افراد جان سے گئے۔ المواصی پناہ گزین کیمپ پر ہیلی کاپٹر سے فائرنگ میں پانچ افراد شہید اور بارہ زخمی ہوئے۔ صیہونی فوج نے خان یونس سے جڑے دیر البلاح میں ایک بار پھر انخلاء کا حکم دے دیا ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular