
بیروت : جنگ بندی کے باجود جنوبی لبنان پر اسرائیل کے فضائی حملے اور گولہ باری سے اکاون افراد شہید اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ اسرائیل نے بنت جبیل کے قصبوں قلاویہ اور تبنین میں ہیلتھ اتھارٹی کے مراکز کو دو حملوں میں براہِ راست نشانہ بنایا۔ جس میں طبی عملے کے دو ارکان سمیت پندرہ افراد شہید اور کئی زخمی ہوئے۔
اقوامِ متحدہ کے مطابق اس وقت سے اب تک اسرائیل کے ایک سو تیس سے زائد حملوں میں کم از کم ایک سو تین لبنانی طبی کارکن شہید اور دو سو تیس زخمی ہو چکے ہیں۔ نباطیہ۔ طائر۔ بیروت کے مضافات میں کئی رہائشی عمارتوں کو فضائی حملوں کا نشانہ بنایا گیا۔ جس میں کئی قیمتی جانیں گئیں۔ دو مارچ سے جاری حملوں میں اب اٹھائیس سو چھیالیس لبنانی شہید ہو چکے ہیں۔


































