Sun Oct 18, 2026

بی بی زینبؑ کا کردار، صبر، بہادری اور ثابت قدمی خواتین کیلئے مشعلِ راہ ہے، ولی امر مسلمین اسرائیل مغربی کنارے میں صیہونی بستیوں کا جبری قیام روکے، چینی وزیرخارجہ امریکا کو ایران کے خلاف کیے گئے مظالم پر سزا ملنی چاہیے، قالیباف یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق

روزانہ کی خبریں

کینیڈا میں مسجد پر فائرنگ، 5 نمازی زخمی

کینیڈا کے ٹورنٹو شہر میں ایک مسجد میں نمازیوں پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی، جس میں 5 نمازی زخمی ہوگئے۔ ٹورنٹو پولیس کے ترجمان ڈیوڈ رایڈزیک نے کہا کہ ٹورنٹو کے اسکاربرو علاقے کی ایک مسجد میں نماز پڑھنے والوں پر حملہ ہوا ہے۔انہوں کہا کہ 6 گولیاں فائر ہوئیں، لیکن ابھی یہ واضح نہیں ہو پایا ہے کہ فائرنگ کے اس واقعے میں کتنے افراد ملوث تھے۔
پولیس کے ترجمان رایڈزیک نے فائرنگ کرنے والوں کی نیت یا یہ کہ اس واقعہ کا اسلاموفوبیا سے کوئی ربط ہے یا نہیں، اس بارے میں اظہار رائے سے انکار کر دیا۔
دوسری طرف اسکاربرو کے مسلمانوں کی انجمن کے ایک اعلیٰ عہدیدار ندیم شیخ نے فائرنگ کے اس واقعے کو باعث تشویش قرار دیا ہے۔ انہوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ اس واقعے کے ذمہ داروں کی جلد از جلد پہچان کرے۔ انہوں نے کہا کہ مسلحانہ تشدد کو روکنے کے لئے زیادہ سے زیادہ اقدامات کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular