شمالی وزیرستان میں آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک

  Click to listen highlighted text! راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں کارروائی کے دوران 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر شمالی وزیرستان کے علاقے دوسالی میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا گیا جس کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد مارے گئے۔ فورسز کے وہاں پہنچتے ہی دہشت گردوں نے فائرنگ کی جس پر اہلکاروں نے جوابی فائرنگ کی۔ دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔ دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف کارروائیوں میں ملوث تھے۔

راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں کارروائی کے دوران 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر شمالی وزیرستان کے علاقے دوسالی میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا گیا جس کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد مارے گئے۔ فورسز کے وہاں پہنچتے ہی دہشت گردوں نے فائرنگ کی جس پر اہلکاروں نے جوابی فائرنگ کی۔ دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔ دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف کارروائیوں میں ملوث تھے۔