
پشاور : خیبر پختونخوا میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ اور سیکیورٹی فورسز کے انٹیلیجنس کی بنیاد پرکئے گئے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ سنگو سربند ضلع خیبر بارڈر پر دہشت گردوں نے جوانوں کو دیکھتے ہی بھاگنے کی کوشش کی اور بھاگتے ہوئے اندھا دھند فائرنگ کی۔ دہشت گردوں اور آپریشن ٹیم کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جو کافی دیر چلتا رہا۔ فائرنگ رکنے بعد علاقے میں سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن کیا گیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں4 دہشت گرد ہلاک ہوئے جن کے قبضے سے چار کلاشنکوف اور تین ہینڈ گرنیڈز برآمد ہوئے۔


































