
بیروت : حزب اللہ نے صیہونی جارحیت کے جواب میں مقبوضہ شمالی فلسطین میں ایک بار پھر الرمثا صیہونی فوجی ہیڈ کوارٹر کو میزائل حملے کا نشانہ بنایا ہے۔ حملے کے نتیجے میں اسرائیلی فوج کے 38 سالہ کمانڈر سمیت 4 فوجی مارے گئے۔ جبکہ پانچ فوجی زخمی ہوئے ہیں۔ حزب اللہ کے ان حملوں سے اسرائیلی فوجی اڈے پر آگ بھڑک اُٹھی اور ایک بڑا حصہ جل کر راکھ کا ڈھیر بن گیا۔ اسرائیلی فوج کو بڑے پیمانے پر مالی نقصان کا بھی سامنا کرنا پڑا۔


































