
اسلام آباد :اسلام آباد انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف سے جلسے کی اجازت کے لیے بیان حلفی طلب کر لیا۔ بیان حلفی میں 39 شرائط درج ہیں، بیان حلفی میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے دستخط ہونے چاہئیں۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت صرف ایک دن کے لیے ہو گی، اسٹیج پر 12 افراد کون ہوں گے، انتظامیہ سے اجازت لینا ہو گی۔ پی ٹی آئی جلسے میں لاؤڈ اسپیکر کا استعمال ممنوع ہوگا، جلسے میں مذہب سے متعلق بیان بازی سے گریز کرنا ہو گا۔اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ جلسے میں کسی قسم کا اسلحہ لانے کی اجازت نہیں ہوگی، منتظمین یقینی بنائیں جلسے میں قومی یا پارٹی پرچم نذر آتش نہیں ہو گا۔


































