Sat Oct 17, 2026

یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ

روزانہ کی خبریں

اسرائیلی حملوں میں مزید 35 فلسطینی شہید، درجنوں زخمی، نصیر اسپتال میں 42 مریض دم توڑ گئے

غزہ : صیہونی فوج کے غزہ میں صبح سے جاری حملوں میں مزید پینتیس فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ جبکہ نصیر اسپتال میں داخل بیالس زخمی مریض دم توڑ گئے۔ صیہونی فوج نے آج غزہ سٹی۔ جبالیہ اور دیر البلاح میں مکانات اور خیمہ بستیوں کو اپنی درندگی کا نشانہ بنایا۔ صیہونی فوج نے حملے کرکے بڑے پیمانے پر فلسطینیوں کو شہید اور زخمی کردیا۔ صیہونی فوج نے گذشتہ رات شمالی غزہ کی زيكيم راہداری کے قریب امداد کے متلاشیوں کو اندھا دھند فائرنگ کا نشانہ بنایا۔ جس میں چورانوے فلسطینی شہید ہوئے۔
نصیر اسپتال نے کہا ہے کہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسپتال میں بیالیس افراد دم توڑ گئے۔ اسپتال میں اب بھی دو ہزار افراد زیر علاج ہیں۔ جس میں چار سو چورانوے بچے شامل ہیں۔
حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے شمالی غزہ میں اسرائیلی فوج پر حملوں کی نئی ویڈیو جاری کر دی۔ یہ حملے القدس بریگیڈ اور مجاہدین بریگیڈ کے تعاون سے مشترکہ طور پر کئے گئے۔ حملے میں متعدد اسرائیلی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے جبکہ کئی گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔
فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہےکہ بھوک نے ایک دن میں اٹھارہ فلسطینیوں کی جان لے لی۔ زیادہ تر اموات بچوں کی ہوئی ہیں۔ اب بھی ہزاروں بچے موت کے دہانے پر کھڑے ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular