
غزہ: صیہونی فوج کی درندگی تین سو 36 ویں روز بھی جاری ہے۔ اسرائیلی حملوں میں مزید اکتیس فلسطینی شہید اور سو سے زائد زخمی ہوگئے۔ صیہونی فوج نے ہفتہ کی رات سے آج صبح تک جبالیہ۔ غزہ سٹی اور دیگر علاقوں پر متعدد فضائی اور زمینی حملے کئے جبکہ کئی مقامات کو ڈرونز سے داغے گئے میزائلوں سے بھی نشانہ بنایا۔ بریج کیمپ میں ایک اپارٹمنٹ کو نشانہ بنایا گیا جس میں ایک ماں اور اس کا بیٹا شہید ہو گئے۔ نصیرات پناہ گزین کیمپ پر حملے میں پانچ دیگر شہید اور متعدد زخمی ہوئے۔
ادھر جبالیہ کے حلیمہ سعدیہ اسکول پر حملے میں شہید فلسطینیوں کی تعداد تیرہ ہوگئی ہے۔ فلسطینی سول ڈیفنس نے کہا ہے کہ اسرائیلی حملوں میں اس کے 83 ارکان شہید ہوچکے ہیں۔


































