
جنین : صیہونی فوجیوں نے مغربی کنارے کے شہر جنین میں فائرنگ کرکے دو فلسطینیوں کو شہید کردیا۔ جبکہ ایک زخمی دم توڑ گیا۔ جنین کےجنوبی قصبے جبہ میں صیہونی فوجیوں نےفلسطینیوں کی کار کو نشانہ بنایا۔ گولیاں لگنے سے 24 سالہ عزالدین باسم حمامرہ اور 23 سالہ امجد عدنان خلیلیہ شہید ہوگئے۔نوجوانوں کی شہادت کے بعد فلسطینیوں اور صیہونی فوجیوں میں جھڑپیں ہوئیں۔ ادھر گذشتہ دنوں زخمی نوجوان 19سالہ یزان ثمر جابری بھی جام شہادت نوش کرگیا۔۔نئے سال کے پہلے 14 دنوں میں اسرائیل کے ہاتھوں شہید فلسطینیوں کی تعداد 12 تک پہنچ گئی ہے، جن میں تین کم سن بچے بھی شامل ہیں۔ فلسطینی وزیراعظم محمد شطیہ نے کہا کہ دنیا کو فلسطینی عوام کےخلاف جاری جرائم سے واضح مؤقف اختیار کرنا چاہیے۔انہوں نے فلسطینی عوام کو بین الاقوامی تحفظ فراہم کرنے پر زور دیا۔


































