
رام اللہ : مقبوضہ بیت المقدس میں صیہونی فورسز نے فائرنگ کرکے مزید 3 فلسیطنی نوجوان شہید کردئے۔ تینوں اسلامی جہاد تحریک کے القدس بریگیڈ کے رکن تھے ۔یہ واقعہ ہفتے کی صبح اس وقت پیش آیا جب اسرائیلی فوجیوں نے جنین کے جنوب مغرب میں واقع ارابہ قصبے کے داخلی راستے کے قریب گاڑی پر فائرنگ کی۔ گذشتہ روز بھی اسرائیلی فوج کی جانب سے مہاجر کیمپ کو نشانہ بنایا گیا تھا جس سے دو فلسطینی نوجوان شہید اور تین زخمی ہوئے تھے۔


































