
تہران: ایران کے مزید تین آئل ٹینکرز نے امریکا کی بحری ناکہ بندی توڑ دی۔ ٹینکر ٹریکرز کے مطابق تینوں ٹینکرز نے ناکہ بندی توڑنے کے لیے مختلف حکمت عملیاں اپنائیں۔ ایک ٹینکر نے اپنا خودکار ٹریکنگ سسٹم بند کر دیا۔ دوسرے ٹینکر نے روسی پرچم لہرایا۔ جبکہ تیسرے نے عمان کے ساحلی راستے کا استعمال کیا ۔تینوں آئل ٹینکرز ایران کے خارگ جزیرے پر لنگر انداز ہوگئے۔


































