Sat Oct 17, 2026

یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ

روزانہ کی خبریں

فلسطینی مزاحمت کار کی فائرنگ سے 3 اسرائیلی پولیس اہلکار ہلاک

رام اللہ : مغربی کنارے میں مزاحمت کاروں نے صیہونی درندگی کے جواب میں فدائی کارروائیاں تیز کردی ہیں۔ مغربی کنارے کے علاقے الخلیل میں فلسطینی مزاحمت کار کی فائرنگ سے تین اسرائیلی پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔ حملہ ایک چیک پوسٹ پر کیا گیا۔ فائرنگ کے بعد حملہ آور موقع سے فرار ہوگیا جس کی تلاش کیلئے بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن جاری ہے۔ گذشتہ روز بھی مزاحمت کاروں نے دو مقامات پر حملے کئے تھے جس میں تین صیہونی فوجی اور چار آبادکار زخمی ہوگئے تھے۔ فوجیوں نے دونوں حملہ آوروں کو گولیاں مارکر شہید کردیا تھا۔ حماس نے حملوں کو جنین۔ طوباس اور طولکرم میں آپریشن کا جواب قرار دیا ہے۔ جنین میں صیہونی فوج کی کارروائیاں جاری ہیں جہاں بڑے پیمانے پر تباہی کے باعث یہ ایک بھوت شہر میں تبدیل ہوگیا ہے۔ شہر میں وقفے وقفے سے جھڑپیں دیکھنے میں آرہی ہیں۔ گزشتہ بدھ سے اب تک ہلاکتوں کی تعداد بائیس ہو گئی ہے۔ اسرائیلی فوج کے ارکان نے کیمپ کے مکینوں پر براہ راست گولیاں اور گیس بم برسانے کے علاوہ متعدد سرکاری اور نجی املاک کو نذر آتش کردیا۔ جنین کی سڑکوں اور گلیوں کو اسرائیلی فوج نے کنکریٹ اور آہنی چادروں سے بند کر دیا ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular